یوم تکبیر کے موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایمان شاہ کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
انہوں نے اپنے پیغام میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دفعہ پاکستانی سالمیت کو چیلینج کیا جس کا ریاست پاکستان نے عوام کی تائید سے بھرپور جواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر تاریخ کا وہ دن ہے جس دن وطن عزیز پاکستان اسلامی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر پابندیوں اور دباو کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کے پیش نظر مشکل فیصلے کریں اور 28 مئی 1998ء کو بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا اور یہ ثابت کر دیا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دفعہ پاکستانی سالمیت کو چیلینج کیا جس کا ریاست پاکستان نے عوام کی تائید سے بھرپور جواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا آج کے دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی ریاست بنی اور اس تاریخی سفر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔