وزیراعظم کا کم گیس پریشر کا نوٹس، سیکریٹری پٹرولیم کا شکایات والے علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کم گیس پریشر کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا۔
اسلام آباد سے پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم نے صارفین سے گیس پریشر سے متعلق دریافت کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری پیٹرولیم نے حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیس پریشر
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :