پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیر پٹرولیم سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لینے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لینے پر اتفاق ہوا۔ خیال رہے اس قبل مصدق ملک نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیلرز ایسوسی ایشن پٹرولیم ڈیلرز سے پٹرولیم
پڑھیں:
نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔