پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس فارمولے کو نامنظور کردیا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نےنجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن فارمولے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن کے فارمولے پر عمل درآمد کی صورت میں پیٹرلیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیڑول پمپس اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔عبدالسمیع خان کے مطابق اس سلسلے میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور آج سے ہی ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کردیے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔
عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4فیصد اضافے سے 13روپے کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ڈی ریگولیشن فارمولے پر اگرچہ پٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے اوگرا حکام کی بولنے کی ہمت نہ ہوسکی۔
سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ریگولیشن
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
لاہور: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آبی وسائل کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد متاثر نہیں ہو گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ قومی معاملات میں تحفظات ہونا ایک فطری عمل ہے جن کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔