سٹی 42 : پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آئی ٹی سسٹم پر خوفناک سائبر حملے کی خبر سامنے آئی ہے، کمپنی کا دو دن سے تیل و گیس کی فروخت سے متعلق سسٹم غیر فعال ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سسٹم فعال کرنے کے  لئے ئے تاوان کامطالبہ کر دیا۔ کمپنی کے آئی ٹی ایکسپرٹ اور انتظامیہ کے ہیکرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے دو دن سے کمپنی کا آئی ٹی سسٹم کو کنٹرول میں لے رکھا ہے ،  جس کی وجہ سے انتظامیہ کا پی پی ایل فنانشل امور پر کنٹرول نہیں رہا۔ دوسری جانب حکومت اور متعلقہ اداروں کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، ساتھ ہی متعلقہ اداروں سے کمپنی کا سسٹم فعال کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ دیگر تیل و گیس کمپنیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

نائب وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس؛ توانائی، تعلیم، صحت سمیت28 منصوبے منظور

  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آئی ٹی

پڑھیں:

گوگل کا برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے برطانیہ کی مصنوعی ذہانت (AI) معیشت میں 5 ارب پاؤنڈ (تقریباً 6.8 ارب ڈالر) کی بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گوگل  نے کہاکہ  کمپنی ہرٹ فورڈشائر کے علاقے والتھم کراس میں نیا ڈیٹا سینٹر قائم کرے گی جو لندن کے قریب واقع ہے۔ یہ منصوبہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت اور گوگل کلاؤڈ سروسز کی طلب کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈیٹا سینٹر کے قیام سمیت یہ سرمایہ کاری اگلے دو برسوں میں کی جائے گی، جس میں سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی اور انجینئرنگ کے منصوبے شامل ہیں،  اس سرمایہ کاری میں گوگل کی تحقیقاتی کمپنی ڈیپ مائنڈ بھی شامل ہے جو صحت اور سائنس کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام سے برطانوی کمپنیوں کے لیے سالانہ 8 ہزار 250 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید برآں گوگل نے برطانیہ میں توانائی کی فراہمی کو مستحکم کرنے اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے تیل و گیس کی عالمی کمپنی شیل کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں ان کے قیام کے دوران 10 ارب ڈالر سے زائد کے اقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان کا اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ
  • یورپی ہوائی اڈے ہیکرز کی زد میں, برسلز میں 17 ہزار مسافر پھنس گئے
  • کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ شخصیت پاکستان کی معروف ہستی ہیں، دعا ملک
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ 
  • روجھان ، کچے کے ڈاکوئو ں نے د و مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
  • حجاج کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہونا اداروں کی نااہلی ہے،جماعت اسلامی
  • یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ
  • صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا