وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے ایک سال میں 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پھر اگلے ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کیلئے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہوگا۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری ہوگی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان ری- انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں ہوگی۔
اس کے علاوہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 2 اگست 2024 کو 24 تجارتی ریاستی ملکیتی اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ کی جانب سے 13 اگست 2024 کو کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا؟ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی یوم آزادی کی آمد،اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری اداروں کی
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت کی جانب سےسرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق کوئٹہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکمنامہ 24 جون 2025سے 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔
مزید :