ای چالان کے ساتھ اب ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی42:: ٹریفک پولیس نے اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا باہم مربوط (integrate) کر دیا گیا ہے تاکہ گاڑی مالکان کی مکمل تفصیلات فوری دستیاب ہوں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کے مطابق، اب ٹریفک وارڈن گاڑی کے چیسز نمبر کی بجائے صرف نمبر پلیٹ کے ذریعے ہی تمام تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ٹریفک وارڈنز کو ایک نئی ایپ مہیا کر دی گئی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف ای چالان جاری کریں گے بلکہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
سی ٹی او اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو اس حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ابتدائی مرحلے میں کار سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو فی الحال اس مہم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ریکوڈک منصوبہ، 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع
پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر منصوبے ریکو ڈک کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،7.7 ارب ڈالر لاگت کے ریکوڈک منصوبے کی پیداوار 2028 میں شروع ہوگی، منصوبے کی تعمیر کے دوران 2028 تک 7 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا، ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن حاصل ہوگی۔ میڈیارپورٹ میں ذرائع وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 37 سال کے منصوبے کیلئے 3.5 ارب ڈالر کی محدود فنانسنگ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، منصوبے کے دوران 90 ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو پیدا ہوگا، اس دوران 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہونے کی امید ہے، 53 ارب ڈالر آمدن میں 11 ارب ڈالر وفاقی حکومت کیلئے ریونیو شامل ہے ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 15 ارب ڈالر کے فنڈز حاصل ہوں گے، بلوچستان حکومت کو بھی 11 ارب روپے مالی آمدن حاصل ہوگی، بلوچستان کو 9 ارب ڈالر منرل ریسورسز ایکویٹی، 6 ارب ڈالر مفت حصہ ملے گا ۔ریکوڈک دنیا کی سونے اور تانبے کی سب سے بڑی پانچ کانوں میں سے ایک ہے اور ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی۔