نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آئوٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آئوٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔
ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹریفک پولیس
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا؛ جرمانہ بھی ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کردیے۔ نیا اضافی ٹیرف 27 اگست سے نافذالعمل ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی ہوئی ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے دفاعی سازوسامان اور توانائی خریدنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے، جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ بھارت پر ٹیرف کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24 گھنٹوں میں اُس پر مزید ٹیرف عائد کردیں گے۔