کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، وزیر مینشن سے گلبائی تک سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریلرز، ٹرکوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے، جس کے باعث چھوٹی گاڑیاں ان کے درمیان پھنس کر رہ گئیں۔
متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں بند کر کے سڑک پر ہی ڈیرے ڈال لیے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیامر: 20 وادیوں میں سیلاب سے تباہی، ریلیف آپریشن میں سست روی
—فائل فوٹوگلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ وادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ریلیف آپریشن سست روی کا شکار ہے، اسے تیز کیا جائے۔
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے 20 مختلف وادیوں میں تباہی مچا دی تھی، 15 روز گزرنے کے باوجود متاثرہ وادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام حکومتی وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی و اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے، ریلیف آپریشن کو تیز کیا جائے۔
سیلابی ریلے نے رہائشی مکانات، زرعی زمینیں، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، مواصلاتی ڈھانچے، ڈسپنسریاں، رابطہ پل، پن چکیاں، واٹر چینل مکمل تباہ کر دیے تھے۔