Nawaiwaqt:
2025-11-05@01:37:09 GMT

عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ تحفہ دینے کی توقع ہے۔سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں  13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا .

جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کمی کا امکان کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 980ڈالر  فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے  کم ہونے کے نتیجے میں 4لاکھ 20ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 60ہزار 392روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سگریٹ برانڈز کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس غائب، بڑے پیمانے پر چوری کا انکشاف
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی