حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روہے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 355500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 304786 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 3335 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔