پشین، نادرا نے 2600 سے زائد مشتبہ افراد کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر زاہد خلجی کیجانب سے پیچیدہ کیسز کی فہرست جاری میں 2670 افراد کے نام شامل ہیں، جنکے شناختی کارڈز جعلی ہونیکا شک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا حکام نے ضلع پشین کے مختلف دیہاتوں میں جاری ہونے والے 2670 شناختی کارڈز کو بلاک کر دیا۔ نادرا آفس پشین کے مطابق یہ کارڈز دو اقسام کے کیسز سے تعلق رکھتے ہیں، ایک وہ افراد جو نیشنل ری ویری فکیشن پروسس کے تحت کسی اور خاندان میں شامل پائے گئے اور دوسرے وہ افراد جن پر غیر ملکی ہونے کا شبہہ ظاہر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر زاہد خلجی نے پیچیدہ کیسز کی فہرست جاری کی ہے۔ نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بلاک شدہ کارڈ ہولڈرز میں سے بیشتر افراد گزشتہ آٹھ سال میں نہ تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور نہ ہی اپنی اصل دستاویزات فراہم کر سکے، جس پر کمیٹی نے کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔