City 42:
2025-04-30@09:28:47 GMT

بادامی باغ سے لاپتہ 2 ذہنی معذور افراد بحفاظت بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

سٹی42: بادامی باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور افراد 35 سالہ نصیر اور 11 سالہ علی رضا کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں افراد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ذہنی معذوری کے باعث اپنا ایڈریس بتانے سے بھی قاصر تھے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری تلاش کا آغاز کیا۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

تلاش کے دوران مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد نصیر اور علی رضا کو بحفاظت تلاش کر کے ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے انصاف کی تلاش میں فیصل آباد سے آنے والی بزرگ خاتون کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انصاف کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خورشید بی بی اس حالت میں ان کے پاس امید لے کر آئیں ہیں وہ مطمئن رہیں انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آپ نے پاسپورٹ کیلئے نادرا کو خط کیوں لکھا؟ عدالت کا تفتیشی افسر سے سوال
  • بحران کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کی توقع کیساتھ امریکا کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور
  • پروین بابی کی ذہنی حالت اور ہمارے تعلق کا انجام بہت دلخراش تھا: مہیش بھٹ
  • پہلگام کے زخم، جنگ کی سیاست اور امن کی تلاش
  • چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے انصاف کی تلاش میں فیصل آباد سے آنے والی بزرگ خاتون کی ملاقات
  • لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
  • بھارت میں دشمنی کی آگ: علاج کیلیے گئے معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل  کر کے ماں کو روک لیا
  • کینالز کے خلاف احتجاج میں پولیس سے تصادم، تین مقدمات درج، ملزمان کی تلاش شروع
  • لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پربھارتی شرپسندوں کا حملہ، ایک شرپسند گرفتار،دیگر کی تلاش جاری