WE News:
2025-07-30@10:06:49 GMT

ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 245 روپے16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا 11.

8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار893 روپے ہوگی اور نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

مزید پڑھیے: مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان

دریں اثنا ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو-سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایل پی جی ایل پی جی سستی ایل پی جی کی قیمت کی کمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایل پی جی ایل پی جی سستی ایل پی جی کی قیمت کی کمی ایل پی جی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آ باد:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان 31 جولائی کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی فی بیرل قیمت75.27ڈالر سے کم ہو کر73.19 ڈالر پر آگئی ہے، پیٹرولیم پرپریمیم فی بیرل9.61ڈالر سے کم ہو کر6.74 ڈالر پر آگیا، کسٹمز ڈیوٹی 15روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 14روپے 29 پیسے پر آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے  سے کم ہوکر 159روپے  66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے پیٹرولیم کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوایا جائے گا اور وزارت خزانہ ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی صورت میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
  • 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فیکشن جاری
  • کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر، نوٹی فکیشن جاری