چینی صدر کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 30 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کیا اور اس سال اکتوبر میں بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا پولیٹیکل بیورو مرکزی کمیٹی کو اپنے کام پر رپورٹ پیش کرے گا اور قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے 15واں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کی تجاویز کا مطالعہ کرے گا۔ اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سال کی دوسری ششماہی میں معاشی امور کا تعین کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس نے نشاندہی کی کہ “15ویں پانچ سالہ منصوبہ” کا دور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم دور ہے ۔اس وقت چین کے ترقی کے ماحول کو گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں کا سامنا ہے، اسٹریٹجک مواقع ،خطرات اور چیلنجز ایک ساتھ موجود ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ چین کی معاشی بنیاد بھی مستحکم ہے ۔ چین کو شدید بین الاقوامی مسابقت میں اسٹریٹجک پہل کر کے چینی طرز کی جدیدکاری کی مجموعی صورتحال سے متعلق اسٹریٹجک کاموں میں بڑی کامیابیوں کو فروغ دینا چاہئے۔اجلاس میں کہا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کے اقتصادی آپریشن میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے ، اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئے نتائج حاصل ہوئے ہیں اور چین کی معیشت نے مضبوط قوت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی پی سی
پڑھیں:
پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
فائل فوٹو۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں کمیٹی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پی این سی اے کی جانب سے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض کیا گیا۔ آڈٹ حکام کےمطابق 2017 سے 2019 کے دوران کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں، یہ تعیناتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری اور اشتہار کے بغیر کی گئیں۔
کنوینر ذیلی کمیٹی نوید قمر نے کہا ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا؟ آپ انکوائری کرلیں۔ کنوینر کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر 15 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے؟ انھوں نے کہا اقبال ڈے پر وہاں ایک ایونٹ ہو جاتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کبھی ان کا پرفارمنس آڈٹ ہوا ہے؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ نہیں ہوا۔
منزہ حسن نے کہا سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ایوان اقبال میں ہوتے ہیں، کمیٹی نے اقبال اکیڈمی اور ایوان اقبال کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت کی۔