اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے مجموعی طور پر 51.

493 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس میں سے 47.

(جاری ہے)

124 ارب روپے کیپیسٹی کی لاگت میں کمی سے جڑے ہیں جن میں 16 ارب روپے کنٹریکٹس کے خاتمے اور 17 ارب روپے آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کی بدولت بچائے گئے اور اب تک منسوخ اور نئے معاہدوں سے مجموعی طور پر 91 ارب روپے کی بچت ہو چکی ہے.

بزنس ریکارڈرکے مطابقمارچ کے ایف سی اے کے لیے فی یونٹ 3 پیسے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی گئی ہے جس کا مالی اثر 25 کروڑ روپے بتایا گیا ہے تاہم اسے اپریل تا جون 2025 کے لیے پہلے سے منظور شدہ 90 پیسے فی یونٹ کے ساتھ ملایا جائے تو صارفین کو حقیقی رعایت صرف 50 پیسے فی یونٹ ملے گی. مارچ کے لیے اصل حوالہ جاتی فیول کاسٹ 9.2251 روپے فی یونٹ رہی جبکہ حوالہ ایف سی اے 9.2560 روپے فی یونٹ مقرر تھا سی پی پی اے اورجی کے سی ای او ریحان اختر نے بتایا کہ اگر 3.291 ارب روپے کا پچھلے سال کا ایڈجسٹمنٹ شامل نہ کیا جاتا تو صارفین کو بلوں میں زیادہ ریلیف مل سکتا تھا این پی سی سی کے جنرل منیجر نے یقین دہانی کرائی کہ ایندھن کی دستیابی کے باعث بجلی کی پیداوار تسلی بخش رہے گی لیکن مہنگے ایندھن کے استعمال کے سبب ایف سی اے لاگت میں اضافہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ مارچ 2025 میں بجلی کی طلب میں 6 فیصد کمی ہوئی تاہم فروری کے مقابلے میں مارچ میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

این پی سی سی کے مطابق مارچ میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.70 فیصد کم بجلی فراہم کی گئی اس دوران معمول کی بندشوں اور مجبوری کے تحت ہونے والی بندشوں کے باعث مہنگے پلانٹس کو چلایا گیا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے تنویر بیری نے چوری کی روک تھام اور بلوں کی وصولی میں ڈسکوز کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کا سرکلر ڈیٹ 2.4 کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کی ترسیلی اور تقسیم کی نقصانات کی شرح بالترتیب 20.1 فیصد اور 16 فیصد رہی.

انہوں نے حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے نئے کمرشل قرضوں کے حصول پر بھی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اس کا بوجھ آخرکار قانون پر عمل کرنے والے صارفین پر پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اب بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہے ہمیں اگلے مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف کم کرنے پر کام شروع کرنا ہوگا یہ تین ماہ کی ریلیف کافی نہیں.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب روپے انہوں نے فی یونٹ بجلی کی کے لیے

پڑھیں:

حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہ رہی ہے، قانون سازی کے آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق اہم اثرات ہوں گے تاہم  پیپلز پارٹی قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔

پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب میں واضح پیغام دیا ہے، پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے، بجٹ اجلاس سے قبل ترامیم نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں تبدیلیاں نہیں آسکیں گی۔

حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

پارلیمانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری فی الحال گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں، بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان