وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے میگا پراجیکٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کا صارفین کی سہولت کےلئے اہم اقدام ، الیکٹرانک آپریشنز کے نام سے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔
صارفین کی شکایات کےاندراج سے ایڈریس ہونے تک مانیٹر کیا جا ئےگا، شکایت درج ہونے پر متعلقہ لائن مین کی لوکیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔
لائن سٹاف لوکیشن پرپہنچ کر شکایات کا ازالہ کر کے آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ کریگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے کمپیوٹر کا استعمال جاننے والےسٹاف کاچناؤ شروع کردیاگیا۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
کمیونیکیشن سکلز اور 40سال سے کم عمر کے سٹاف کو سپیشل ٹاسک دیا جائے گا، وزیراعظم کےحکم پرکمپنیوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پراجیکٹ بنایا گیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔(جاری ہے)
نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔نیپرا نے بتایا کہ اگست میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ درخواست منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔