وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری دی تھی۔ رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم گھریلو اور صنعتی صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ آنے والے بجلی بلوں میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی ہوگی جس سے ان کو بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا، تاہم جب صارفین نے اپنے بل دیکھے تو انہیں ان بجلی کے بلوں میں زیادہ کمی نظر نہیں آئی۔ البتہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بلوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی ظہور احمد قریشی نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ انہوں نے بجلی کے 87 یونٹ استعمال کیے تھے اور ان کے بجلی کا بل 2705 روپے آیا تھا جبکہ رواں ماہ تقریباً اس سے دوگنا بجلی کے یونٹ 163 یونٹ استعمال کرنے پر ان کا بل 2096 روپے آیا ہے یعنی کہ بجلی دوگنا استعمال کر کے بھی بل پچھلے ماہ کی نسبت کم آیا۔ اس مرتبہ بل میں ان سے 10.

69 روپے اور 13.16 روپے فی یونٹ وصول کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہی کے ایک اور رہائشی ڈاکٹر محمد شریف نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ماہ 285 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر ان کا بل 15 ہزار 636 روپے آیا تھا جبکہ رواں ماہ 388 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر ان کا بل 21 ہزار 656 روپے آیا ہے، اس مرتبہ بھی حکومت کی جانب سے 40 روپے اور 47 روپے فی یونٹ قیمت کے حساب سے بل بھیجے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں محبوب فلور ملز کے مالک اور صنعتی صارف احمد سیٹھی نے وی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے صنعتی صارفین کے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے باوجود ہمارے بجلی کے بلوں میں کمی نہیں کی گئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کے بلوں میں 36 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجا گیا تھا جبکہ رواں ماہ بھی جو بل بھیجے گئے ہیں اس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 36 روپے ہی لکھی گئی ہے، اس ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں ملا۔ دیکھتے ہیں کہ آئندہ کوئی ریلیف ملتا ہے یا نہیں۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا تھا کہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن کسٹمر سے 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت وصول کی جا رہی ہے جس کے بعد 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن کسٹمر سے 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، ان صارفین کی فی یونٹ قیمت میں کمی نہیں ہو گی۔

ایک سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 14 روپے 67 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے تھے جو کہ اب 8 روپے 52 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح 100 یونٹ سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں سے 17 روپے 65 پیسے وصول کیے جا رہے تھے، جن سے اب 11 روپے 51 پیسے وصول کیے جائیں گے۔ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں اب تک ان صارفین کو 10 روپے 8 پیسے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ گھریلو صارفین سے گزشتہ سال جون میں 39.29 روپے فی یونٹ وصول کیے جا رہے تھے، اس وقت معمولی کمی کے بعد 38.34 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، ان صارفین کو 6 روپے 71 پیسے کا ریلیف دیا گیا ہے اور اب ان صارفین سے 31.63 روپے فی یونٹ بجلی کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح کمرشل صارفین سے اس وقت 71.06 روپے وصول کیے جا رہے تھے جن کو اب 8.58 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے اور اب ان صارفین سے 62.47 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی کے بلوں میں استعمال کرنے فی یونٹ قیمت روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کی جانب سے بجلی کے بل صارفین سے ان صارفین یونٹ بجلی رواں ماہ روپے آیا گئے ہیں یونٹ تک

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانے کا امکان ہے. واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے کے الیکٹرک کےلئے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسے کمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلئے ےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی تھی ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کے بلوں میں مل رہاہے. 

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل