پانی و بجلی کی بندش پر شہری مشتعل، مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک نظام مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پانی اور بجلی کی طویل بندش پر عوام کا صبر جواب دے گیا، مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث شہر کا ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا۔
یونیورسٹی روڈ اور جیل چورنگی کے قریب بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین مشتعل ہو گئے اور سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ، جیل روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ احتجاج تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کر کے ٹریفک بحال کرایا۔
دوسری جانب گارڈن کے علاقے میں بھی بجلی کی بندش پر شہریوں نے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ آغا خان سوئم روڈ، انکل سریا اسپتال سے ٹینکر چورنگی کی جانب آنے جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔گارڈن کا احتجاج تقریباً 45 منٹ تک جاری رہا، بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
شہریوں کا مطالبہ تھا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے۔ عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے تاحال مسئلہ حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔