26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع کردی۔
دورانِ سماعت عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیر افضل مروت اور شہریار آفریدی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی۔
عدالت نے شہریار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ عمر ایوب کو شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سیکریٹریٹ، ترنول، کوہسار، شہزاد ٹاؤن و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نومبر ڈی چوک احتجاج کیس پی ٹی آئی رہنماؤں
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دیے۔
ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔
اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔
ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔