روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں (سوائے کراچی کے) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور معاشی حب کراچی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔
ان دنوں شہر کا ہر علاقہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے، جن مقامات پر عام دنوں میں بجلی نہیں جاتی وہاں بھی مرمتی کی بنیاد پر بجلی منقطع کردی جاتی ہے، شہر کراچی کی مجموعی صورت حال یہ ہے کہ شہریوں کو کم سے کم 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے جبکہ درجہ حرات 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا، بدترین لوڈشیڈنگ کاخدشہ
اس وقت سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا ان آبادیوں کو ہے جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہر، ملیر، ضلع وسطی و ضلع کیماڑی کے اکثر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹوں تک ہے۔
کے الیکٹرک کے ایک صارف نے بتایا کہ گلستان جوہر میں 16 سے 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ جب کے الیکٹرک کے دفتر فون کیا تو انکا کہنا تھا کہ آپ کے ہاں بجلی چوری ہورہی ہے اس لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
صارف نے بتایا کہ نمائندے سے بات کرتے ہوئے ان کا مؤقف تھا کہ اگر چوری ہو رہی ہے تو اسے روکنا کس کا کام ہے اور اس شدید گرمی میں کیوں آپ بجلی بند کر رہے ہیں اور اس کی سزا سب کو کیوں دی جا رہی ہے۔
صارف کے مطابق المیہ یہ ہے کہ چوری کرنے اور نہ کرنے والے اس وقت برابر ہیں، اگر میں وقت پر بجلی کے بل ادا کرتا ہوں اور بجلی چوری نہیں کرتا، تو میرے اور بجلی چوری کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ ایسے میں تو پھر مجھے بھی بجلی چوری کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک یہ دعویٰ کررہی ہے کہ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداوار اور لوڈ شیڈنگ کا پلان طلب کرلیا
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے 30 فیصد نیٹ ورک پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، علاقہ مکین وقت پر بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور بلوں کی بروقت ادائیگی پر منحصر ہے، علاقائی فالٹز کے لیے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 118 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندھیرے بجلی لوڈشیڈنگ تاریکی روشنیوں کا شہر کراچی کے الیکٹرک وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اندھیرے بجلی لوڈشیڈنگ تاریکی روشنیوں کا شہر کراچی کے الیکٹرک وی نیوز کے الیکٹرک کے لوڈ شیڈنگ بجلی چوری شیڈنگ کا
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔