وزیر داخلہ کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اویس کیانی:اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، محسن نقوی نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا،انڈر پاس کی کھدائی مکمل،اسٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیزی سے جاری،محسن نقوی نے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کی جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ اسکیپنگ کی جائے۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
وزیر داخلہ کی جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا، ٹریفک کے رش کے خاتمےکیلئے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائیگا۔
فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم ترین کنکشن ہے، فیض آباد انٹرچینج کو کشادہ کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے۔۔
ہمارا مقصد اسلام آباد کو عوامی سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے،محسن نقوی کی فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں سے متعلق محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیض آباد انٹرچینج جناح اسکوائر محسن نقوی انڈر پاس
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔