سربراہ تحریک بیداری و دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وہ نظریہ جو مزاحمت، آزادی اور عزتِ نفس کا علمبردار تھا، آج عالمی خاموشی کی گہری لہر میں دفن کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کا ضمیر، جو کبھی مزاحمت اور جرأت کا نشان تھا، آج مصلحتوں اور بے حسی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ جن قدموں کو اٹھنا تھا، وہ بے حرکت ہیں، اور جن زبانوں کو پکارنا تھا، وہ مصلحتوں کے قفل میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ کے تحت ایوانِ اقبال لاہور میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، خواجہ معین الدین محبوب، ڈاکٹر فرید پراچہ،  خرم نواز گنڈاپور، پیر ہارون گیلانی، غلام رسول اویسی، ڈاکٹر آصف اکبر سمیت ملک کی نمایاں مذہبی و فکری شخصیات شریک ہوئیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ وہ نظریہ جو مزاحمت، آزادی اور عزتِ نفس کا علمبردار تھا، آج عالمی خاموشی کی گہری لہر میں دفن کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کا ضمیر، جو کبھی مزاحمت اور جرأت کا نشان تھا، آج مصلحتوں اور بے حسی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ جن قدموں کو اٹھنا تھا، وہ بے حرکت ہیں، اور جن زبانوں کو پکارنا تھا، وہ مصلحتوں کے قفل میں بند ہیں۔ ایسے میں قرآن کا سوال گونج رہا ہے، کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے، کہ تم اللہ کی راہ میں اور ان مظلوم مردوں، عورتوں اور بچوں کیلئے نہیں لڑتے جو فریاد کرتے ہیں کہ ہمارے لیے کوئی مددگار بھیج دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین جیسے عظیم انسانی و اسلامی مسئلے پر مؤثر اور بامقصد آواز بلند کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مکاتبِ فکر باہمی اعتماد، خلوصِ نیت اور احساسِ ذمہ داری کیساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ ان کے مابین فکری ہم آہنگی اور عملی اشتراک ایسا غیر متزلزل اتحاد تشکیل دے گا جو نہ صرف امت کو اندرونی خلفشار اور فرقہ وارانہ تقسیم سے نجات دلائے گا، بلکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دے گا کہ امتِ مسلمہ فرقوں، قوموں اور جغرافیائی سرحدوں سے بالا تر ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ یکجان و یک آواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے حماس اور حزب اللہ کی مثالیں مشعلِ راہ ہیں، جنہوں نے شیعہ سنی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مزاحمتی صف بندی قائم کی، ایک دوسرے کیلئے جانیں قربان کیں، اور وفاداری، قربانی اور اخلاص کی تاریخ رقم کی۔

مقررین نے کہا کہ انیس مہینے سے جاری اسرائیلی مظالم پر امت کی خاموشی ملتِ اسلامیہ کے شایانِ شان نہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ غزہ کو مرکزِ وحدت بنا کر ایک ایسا جامع، بامعنی اور غالب بیانیہ تشکیل دیا جائے جو میڈیا پر چھائے وقتی، سطحی اور غیر اہم بیانیوں کو پسِ پشت ڈال دے۔ ملک کے دس بڑے شہروں میں مشترکہ، منظم اور متحدہ عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں تاکہ قوم فکری طور پر بیدار، عملی طور پر متحرک، اور وحدت کے سانچے میں ڈھل کر ایک مؤثر قوت کے طور پر اُبھرے۔ یہی وہ راستہ ہے جو پاکستان میں ایک ہم آہنگ، مضبوط اور بیدار اسلامی تحریک کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دے دی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کے لیے نئی پالیسی پر بریفنگ دی، جبکہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر وزیرِ داخلہ نے تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر جلد از جلد عملی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں سیکیورٹی نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

وزیرداخلہ کا ہیڈ کوارٹرز ایف سی نارتھ بلوچستان کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ کے پہنچنے پر ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے وزیر داخلہ کا افسران سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی جی ایف سی نے وزیر داخلہ کو فورس کی تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے قیامِ امن کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ایک مایہ ناز فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں مثالی کردار ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ”فتنہ الہند“ کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اس فورس نے تاریخ رقم کی ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل
  • کراچی، سچل گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی شہری دم توڑ گیا
  • غزہ کا انسانی المیہ اور اقوام عالم کی بے حسی
  • ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
  • سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز مدت مکمل ہونے پر سبکدوش
  • ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں، محسن نقوی
  • ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں: محسن نقوی
  • آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کی خصوصی ویڈیو جھلکیاں
  • وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دے دی
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا یوتھ ونگ کے آئی ٹی سنٹر کا دورہ