اسلام آباد، ایم ڈی بیت المال سے ایمان شاہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد گلگت بلتستان کے اضلاع خصوصاً گلگت اور سکردو میں قائم بیت المال دفاتر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے جلد حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد گلگت بلتستان کے اضلاع خصوصاً گلگت اور سکردو میں قائم بیت المال دفاتر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے جلد حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ ایمان شاہ نے گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں بیت المال کی خدمات کو عوامی توقعات کے مطابق بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی دفاتر کو درپیش انتظامی، مالی اور تکنیکی مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کہ وہ اگلے ماہ گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریں گے تاکہ زمینی حقائق کا مشاہدہ کیا جا سکے اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ علاقے میں فلاحی نظام کو مزید مستحکم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جلد پاکستان بیت المال کی جانب سے بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ایمان شاہ نے
پڑھیں:
ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
ایتھوپیا کے سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات،شجرکاری مہم سمیت دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) ریپبلک آف اتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمل بیکر عبداللہ نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر شہری ترقی، ماحول دوست شجرکاری مہم اور پائیدار اربن پلاننگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جمل بیکر عبداللہ کو سی ڈی اے کی کارکردگی سے آگاہ کیا بالخصوص اسلام آباد میں مکمل ہونے والے اہم ترقیاتی منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید اور ماحول دوست شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے کے اسٹریٹجیک وژن پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ایتھوپیا کے سفیر کو اسلام آباد کی آبی گزر گاہوں کی بہتری اور ماحول دوست گرین بیلٹس کیلئے خصوصی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایتھوپیا کے سفیر جمل بیکر عبداللہ نے اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم میں ایتھوپیا کی شرکت کی تجویز پیش کی جو ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں گرین کوریڈور پروجیکٹ سے متاثر ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں “ایتھوپیا-پاکستان پارٹنر شپ پارک” قائم کرنے کیلئے قانون کے مطابق زمین مختص کی جائے گی جو ایتھوپیا کی گرین لیگیسی انیشیٹو کا حصہ ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد اور ادیس ابابا کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات قائم کرنے کے خیال کو بھی خوش آمدید کہا، جس کا مقصد عوامی رابطوں، ثقافتی تبادلے، بلدیاتی انتظام، آبی گذرگاہ کی بحالی اور گرین سٹی حل جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کا شہری پائیداری کا تجربہ اسلام آباد کی مستقبل کی ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ایتھیوپین سفیر جمل بیکر عبداللہ نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا جس نے اسلام آباد کو ایک خوبصورت دارالحکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کے پائیدار انفراسٹرکچر اور ماحول دوست شہری ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں ایتھوپیا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے پاکستان کے دارالحکومت کی ترقی کے انتظام کے تجربے سے سیکھنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات میں اسمارٹ سٹی، گرین سٹی اور ادارائی روابط کے ساتھ تیکنیکی و ثقافتی تبادلوں کے ذریعے تعاون کے نئے راستوں کو تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات مثبت نتائج پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان نومئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیف جسٹس پاکستان کو خط امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم