مولانا فضل الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پاکستان اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بشری بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔