بڑی کارروائی، برائلر گوشت کے مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کمپٹیشن کمیشن نے چوزوں کی قیمتوں کے گٹھ جوڑ پر بڑی کارروائی کی ، 8بڑی پولٹری ہیچریوں کوکارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ، کمپٹیشن کمیشن نے کہا ڈے اولڈ چوزے کی قیمت میں 346 فیصد تک اضافہ کیا گیا،چوزے کی قیمت میں مصنوعی اضافے سے چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ہیچریز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے روزانہ قیمتیں طے کی جاتیں تھیں، چک ریٹ اناؤنسمنٹ گروپ میں روزانہ قیمتوں فکس کی جاتیں ہیں ، بگ برڈ کے مارکیٹنگ مینجر ڈاکٹر شاہد نئی قیمتیں جاری کرتے رہے ،واٹس ایپ اور ٹیکس میسجر کے ذریعے 198 مرتبہ قیمتیں مقرر کی گئیں،108 مرتبہ ٹیکسٹ میسج سے اور 87 مرتبہ واٹس ایپ پر قیمتیں شیئر ہوئیں۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے سینیئر عہدیدار قیمتوں ملی بھگت میں شامل رہے،کارٹل نے لاہور سمیت پنجاب، ملتان اور کراچی میں یومیہ ریٹس مقرر کیے، چوزے کی قیمت 17.
کمپٹیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسٹے خارج ہونے پر کمیشن نے شوکاز کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا، لاہور ہائی کورٹ نے کمپٹیشن کمیشن کا شوکاز پر کارروائی کا اختیار برقرار رکھا۔چیئرمین کمٹیشن کمیشن نے انتباہ جاری کیا کہ ٹریڈ ایسوسی ایشن قیمتوں فکس کرنے سے باز رہیں، تجارتی تنظیموں کا مقصد صرف ممبران کی فلاح اور شعبے کی ترقی ہونا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کمپٹیشن کمیشن کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں کی ایک مرتبہ پھراونچی اُڑان، کتنا اضافہ؟ جانئے
عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے پر پہنچ گیاہے ۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3310 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں، جو عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔