اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے لیے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ این ایف سی کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا، اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے اور ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کریں گے۔ وزارت خزانہ، وزیر خزانہ، چیئرمین اور سیکریٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔

کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے پر تجویز دے گا۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع کے لیے اضافی شیئرز کی ڈیمانڈ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے، کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کے لیے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، 2009 سے اس وقت تک ساتواں این ایف سی ایوارڈ چل رہا ہے، نئے تشکیل دیے جانے والے کمیشن پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف سی کے لیے کرے گا

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے 12 جولائی فیصلے پر نظرثانی کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا کہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ
  • حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ
  • بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر
  • بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر
  • پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیس سماعت کیلیے مقرر
  • حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
  • آئینی بنچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا
  • آئینی ترمیم کے باوجود صوبائی شعبوں میں بڑے اخراجات، وفاق کا 11 وں این ایف سی لانے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت