حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11 واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کروانے کیلئے تجاویز دے گا، تاہم وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا ہے.
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکونوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہو گی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے کی تجویز دے سکتا ہے.
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کیلئے اضافی شیئرز کا مطالبہ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے جبکہ کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا ذرائع نے بتایا کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کیلئے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، نئے تشکیل دیے جانے والے کمیشن پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایوارڈ کی کرے گا
پڑھیں:
کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے اور اس کی عمارت کو جاوید میاں کی ملکیت ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ علاقہ مکینوں کے تحفظات کے بعد عدالتی تفصیلات بھی منگوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر اسکولز بشیر عباسی نے اسکول خالی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمارت خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، محکمہ کی جانب سے ایسے خطوط معمول کی بات ہیں۔