سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہمارے جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل تیار ہیں۔
دفاعی ماہرین نے بھی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی