بھمبھر: بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرانے پر رہائشیوں کے پاک فوج کے حق میں نعرے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاک فوج نے بھمبھر کے مناور سیکٹر میں ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ وہاں موجود عوام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھمبھر کے رہائشی کیا کہتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر بھمبھر پاک فوج کواڈ کاپٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج کواڈ کاپٹر کواڈ کاپٹر پاک فوج
پڑھیں:
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ
اسلام آباد:نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔
دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔