سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے، اس سے قبل آج دن کو پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماہرین کے مطابق دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹر مار گرایا بھارتی فوج کا پاک فوج نے کنٹرول پر کے مطابق کواڈ کا ایک اور

پڑھیں:

یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یلو لائن بی آر ٹی میں صرف الیکٹرک بسیں چلیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہو، ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائیں جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں، ای وی بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، فیول اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی اسکوٹر اسکیم لا رہے ہیں، اب تک 8 ہزار سے زائد خواتین نے درخواست دی ہے، ایک فوڈ چین کمپنی بھی تربیت میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ خواتین کو مکمل طور پر تیار کیا جائے، یہ صرف ٹرانسپورٹ نہیں، یہ سماجی انقلاب کی بنیاد ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بھی کام جاری ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم نے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں فرق ضرور آیا ہے، لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ
  • پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
  • غزہ میں متحدہ عرب امارات اور اردن کے طیاروں نے ٹنوں وزنی امدادی سامان گرایا
  • ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل  ڈانس مقابلے کا  آن لائن آغاز
  • بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ
  • سندھ حکومت نے ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول نہ کیا تو کراچی میں اپنا نظام لائیں گے، رہنما ایم کیو ایم
  • یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
  • ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوان خدمتِ خلق کا روشن استعارہ
  • فیری میڈوز: متعدد خواتین و بزرگ بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقام پر منتقل، کئی اب بھی پھنسے ہوئے