سٹی42:  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد  سے بھارتی فوج کی کشمیر میں لائن آف کنترول پر سازشی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ آج پاک فوج نے ایک اور  بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا۔

پاک فوج نے  لائن آف کنٹرول پر  ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے،

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج  بھارت کو  مسلسل پانچ روز سے منہ توڑ جواب  دے رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج  منگل کے روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے  ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور  کواڈ کاپٹر مار گرایا، ہے۔ بھارتی فوج کا یہ  کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی  کر رہا تھا۔ 

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر  فینٹم فور Phantom-4ہے ،

 آج  منگل کے  دن  ہی پاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا  ایک اور کواڈ کا پٹر  آزاد کشمیر کے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔ اس کے بعد دوسرا کواڈ کوپٹر  ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔

دفاعی ماہرین نے بتایا ہے کہ  بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدامات حالات میں مزید کشیدگی  کا باعث بن رہے ہیں،  لیکن پاکستان آرمی ہر اقدام کا کچھ بڑھ کر جواب دینے کے لئے پر عزم ہے۔

تعطیل کا اعلان

 ایک روز میں دو جاسوس کواڈ کور گرانے کے  واقعات  پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔

دفاعی ماہرین نے بتایا ہے کہ  پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کواڈ کاپٹر پاک فوج نے مار گرایا کواڈ کا

پڑھیں:

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا، اب بھارت فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اتر آیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ایک دن میں دو انڈین کواڈ کاپٹر مار گرائے
  • پاک فوج نے ایل او سی پر دوسرا کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا  
  • پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا،سیکورٹی ذرائع
  • جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا