بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جاسوسی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن نے بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی مستعد اور بروقت کارروائی سے یہ مذموم کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا
یہ کارروائی افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکس نگرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاک فوج اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاک فوج جاسوسی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج لائن آف کنٹرول پاک فوج
پڑھیں:
ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مؤثر توڑ مضبوط علاقائی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ سرحدی صوبوں میں مقامی حکام کو اختیارات تفویض کرنا ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے مفید ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔
صدر نے پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، آرمینیا، ترکی، عراق اور جنوبی خلیجی ممالک کو تعاون کے لیے اہم امکانات رکھنے والے ممالک قرار دیا اور کہا کہ باہمی مفاد کے لیے ان مواقع کو فعال کرنا ہوگا۔
پزشکیان نے جون میں ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کی کوشش کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو ملک کی قیادت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے، تاکہ اگر خدانخواستہ اعلیٰ حکام کو کچھ ہو جائے تو نظام چلتا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی صدر صدر پزشکیان