’پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘، بھارت سے کشیدگی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر متحرک
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے ہاتھوں انڈین سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین جنگ کے امکانات پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے میمز بھی بنیں۔ لیکن زیادہ کشیدگی شروع ہوتے ہی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے پاکستان کے حق میں مختلف بیانات دیتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد کارکن شایان علی نے کہا کہ ’دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ پاکستان زندہ باد‘۔
No power on Earth can undo Pakistan.
— Shayan Ali (@ShayanA2307) April 29, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ ’پاکستان فورسز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ پاکستان زندہ باد‘۔
Remember your Armed Forces in your prayers ⚔️????????
Pakistan Zindabad ???????? pic.twitter.com/26JNhAgdbn
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) April 29, 2025
آصف عمران لکھتے ہیں کہ رات کو حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا ۔
رات کو حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے ۔ پاکستان ہمیشہ ژندہ باد رہے گا ۔#PakArmy
Line Of Control pic.twitter.com/VqkyJGRg3J
— Asif Imran (@Asifimran112) April 29, 2025
ذبیح اللہ لکھتے ہیں کہ ہم پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔
Who is ready to die for their country?????????
I am Ready ✊????
Pakistan Zindabad
Pak Army Zindabad ✊????#PakArmy
Line Of Control pic.twitter.com/2XLaB1xjrr
— Zabihullah (@Zabihullah54) April 29, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بھارت تمہارے عزائم جو بھی ہوں، یاد رکھو کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا ہر سپاہی تمہارے لیے ایک دیوار ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں آزمانا مت، ورنہ تمہیں وہ سبق سکھایا جائے گا جو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔
بھارت! تمہارے عزائم جو بھی ہوں، یاد رکھو کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا ہر سپاہی تمہارے لیے ایک دیوار ہے۔
ہمیں آزمانا مت، ورنہ تمہیں وہ سبق سکھایا جائے گا جو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔#Pakistan #PakArmy #ISPR #ArmyChief #AsimMunir #COAS pic.twitter.com/9Lb9tujgxx
— Army Chief (@ArmyChiefofPK) April 28, 2025
کاشف اعوان لکھتے ہیں کہ ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
We stand with #PakArmy pic.twitter.com/bcdmLxW5QF
— کاشف اعوان (@lostguy79) April 29, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان آرمی پاکستان انڈیا پہلگام
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ا رمی پاکستان انڈیا پہلگام پاکستان ا
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :