اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ماہ مئی 2025 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 38 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 145 روپے کمی کی گئی ہے۔
تین روپے کمی کے بعد ایل پی جی 248 روپے فی کلو کی بجائے 245 روپے فی کلو ہو گئی ۔
قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 2931 کی بجائے 2893 روپے اور کمرشل سلنڈر 11276 روپے کی بجائے 11130 روپے میں فروخت ہو گا
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایل پی جی روپے کمی فی کلو
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔