سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق، 5شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 5کی حالت شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں جھلس کر 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
آتشزدگی کے واقعے میں 5افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے سلنڈر دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقے کی سوئپ چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہائی الرٹ رہے اور تمام علاقوں میں سخت نگرانی کی جائے۔ غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس بند کروائے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔