لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے، سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارفوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل تھے۔قبل ازیں بھی سرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا تھا ۔دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ریسکیو حکام کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیاتھا جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیاتھا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی گئی تھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد جاں بحق سلنڈر دھماکے میں گیس گھر میں
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔