جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں تشویشناک ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور سفید پوش طبقہ خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ظالمانہ فیصلے کر رہی ہے پٹرول، ڈیزل، توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی۔ اس وقت کاروبار تباہ حال ہیں، پٹرول،ڈیزل،گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔شرح سود پہلے ہی کاروباروں اور صنعتوں کے چلنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں میں اضافہ
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔