Daily Mumtaz:
2025-04-25@03:03:36 GMT

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.

63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، جس کی قیمت 258.64روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 250روپے فی لیٹر ہونے کی امید ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قیمتوں میں فی لیٹر کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 454 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 59روپے بڑھ کر 3لاکھ 11روپے 814روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • سینیٹ: وقفہ سوالات میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات پیش
  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی