چیمپیئینز ٹرافی؛ میدان میں گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چیمپیئینز ٹرافی میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان پر گُھسنے والے تماشائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے بنگلادیش اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ میں کیوی بیٹر راچن رویندرا اور ٹام لیتھم سے گلے ملا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے، جس پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی
عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کرکے میدان میں داخل ہوا۔
گراؤنڈ پر موجود سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تماشائی کھلاڑیوں سے ملنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر تماشائی کے ہاتھ میں ایک مذہبی سیاسی جماعت جماعت کا پوسٹر بھی موجود تھا۔
مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے'
دوسری جانب پولیس نے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے تاہم بھارتی میڈیا واقعہ کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے دروازوں کو بند کیا جاسکے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
راجا بشارت کو گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔ راجا بشارت الیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کیلئے ریجنل الیکشن کمیشن آئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائر کرنل کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا دروازہ اور بونٹ بھی مل گیا دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں شرکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم