کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
کراچی:
پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ نے بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 142 رنز جوڑ کر کراچی کنگز کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جیت سے ٹیم کا مومینٹم بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا سیکھنے کا موقع ہے، ہائی اسکورننگ میچز میں رسک لینا پڑتا ہے، اپنے حوالے سے عرفات منہاس نے کہا کہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں اور ٹیم میں دیے جانے والے اپنے کردار سے بخوبی واقف ہوں، میچ میں فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کھیلا، انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ باقاعدہ مکمل اسپن بولر نہیں۔
کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ منگل کو ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے کہا کہ
پڑھیں:
2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
کراچی:سال 2024 سے اب تک تمام فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ساجھے دار تھے، پاکستان اب تک 64 میچز میں سے 38 میں ناکام ہوچکا۔
گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں ناکامی سے ٹرافی بھی ہاتھ سے نکل گئی۔
بنگلا دیش اس معاملے میں 63 اور ویسٹ انڈیز 65 میچز میں 37، 37 ناکامیوں کے ساتھ اب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔