لاہور:

کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم  دے دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت  اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا  تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل  کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟

معروف اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے اور یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔

Despite becoming champions, the BCCI is furious over not receiving the trophy, and the matter remains unresolved. Mohsin Naqvi has become a thorn in the eyes of India, and a no-confidence motion is expected. The PCB is prepared to foil every negative tactic from India

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 2, 2025

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی توقع ہے۔ تاہم، پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کی ہر منفی حکمتِ عملی کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

معاملے پر کرکٹ شائقین اور ماہرین کی گہری نظر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس تنازع پر مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بھارت بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پاکستان ٹرافی سلیم خالق کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • لاہورہائیکورٹ ، زیرحراست ملزمان کے اعترافی بیانات نشرکرنے پرپابندی عائد
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیا سپورٹ اسٹاف متعارف کرائے جانے کی توقع
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ
  • ایران میں اسرائیل سے روابط کے الزام پر 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت
  • ٹرمپ کا فلسطین فارمولا، مجرم ہی منصف!
  • ٹرمپ کے ایجنڈے پر فلسطین کا سودا کرنے والے مسلم حکمران خیانت کار ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟
  • کانگو : فوجی عدالت نے سابق صدر کو سزائے موت سنادی