حنیف محمد ٹرافی: تیسرا راؤنڈ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ سےکراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
پی سی بی نے پنجاب میں ہونے والے گروپ اے کے میچز کو ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔جنوبی پنجاب میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب اب تیسرے راؤنڈ کے میچز 11 سے 14 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
حیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم پر مقابلہ ہوگا۔
گروپ بی میں 13 سے 16 ستمبر ہونے والے میچز میں کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اگلے تین یوم کے دوران بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی وائٹس 36 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،اسی گروپ میں آزاد جموں و کشمیر 23، فیصل آباد 21 ،حیدرآباد 19، لاہور بلوز 13 اور کوئٹہ ریجن 5 پوائنٹس پانے میں کامیاب ہوا ہے۔
گروپ بی میں راولپنڈی اور ملتان 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سر فہرست ہیں،لاڑکانہ 32، فاٹا 29، کراچی بلوز 15 اور ڈیرہ مراد جمالی6 پوائنٹس کے ساتھ دوڑ میں شریک ہیں،راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ایونٹ میں ہرپول کی سرفہرست ٹیم پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہونے والے
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔