یونیورسٹی کے قریب آئس، نشہ آور گولیاں بیچنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اینی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے اٹک میں یونیورسٹی کے قریب آئس اور نشہ آور گولیاں بیچنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 29 کروڑ روپے سے زائد کی 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 500 گرام آئس اور 300 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 427 کلو افیون، 1 کلو مارفین اور 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں چمن کے علاقے کچی آبادی سے 92 کلو مارفین برآمد ہوئی۔ پشین میں کچلاک کے قریب پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 59 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ترکی ٹول پلازہ جی ٹی روڈ سوہاوہ جہلم کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے بیگ سے 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟
طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مظاہرین میں مزید اشتعال پیدا ہوا۔
یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ طلبا تنظیم احتجاج کی آڑ میں اپنے معطل ساتھیوں کو بحال کروانا چاہتی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب یونیورسٹی طلبا گرفتار مظاہرہ، پولیس