رن لینے کے دوران کھلاڑی کی جیب سے موبائل فون گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رن بنانے کیلیے وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے لنکاشائر کے کرکٹر کا موبائل فون گرگیا۔
10 ویں نمبر پر کھیلنے والے ٹام بیلی کے ساتھ یہ واقعہ گلوسٹرشائر کے ساتھ ہونے والے میچ میں پیش آیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس پر کمنٹیٹرز نے بھی دلچسپ تبصرے کیے جنہیں شائقین کرکٹ نے خاصا پسند کیا تاہم دوران میچ موبائل فون کی موجودگی پر حیرت بھی ظاہر کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت میچ کے دوران کرکٹرز کیلئے موبائل فون اپنے پاس رکھنا ممنوع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں سیکٹر 11ای اور 11 جی نیو کر اچی سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان محمد حارث ولد محمد اسحاق، علی معاویہ ولد محمد اسحاق، عبدا للہ سلیم ولد سلیم، کاشان فیروز ولد محمد فیروز اور محمد سفیا ن ولد محمد شوکت کو گر فتا ر کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتو ں میں استعما ل ہونے والے 3 عد د پسٹل، 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بد نام زمانہ بھتہ خو ر عبدالصمد عرف فیضان، امیر حمزہ اور یوسف عر ف موٹا کیلیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مختلف فیکٹری مالکان کی ریکی کر کے ان کے موبائل نمبرز عبدالصمد عرف فیضان، امیر حمزہ اور یوسف عر ف موٹا کو فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔