رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا، کرکٹر پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئین شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔
لنکاشائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔ دو رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔
اس واقعے کے کئی سوال کھڑے کیے، کہ بیٹر بیٹنگ کے دوران اپنے ساتھ موبائل فون جیب میں رکھ کر کھیلے میدان میں کیوں آیا تھ؟ انٹرنیٹ پر اس واقعہ نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ بعض صارفین اس واقعے پر ہنس بھی رہے ہیں۔
بیلی میچ کے دوسرے دن بیٹنگ کے لیے آئے تھے، جب لنکاشائر 401/8 پر بیٹنگ کررہی تھ۔ بیلی نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے کو ملا۔
ایک صارف نے ایسک پر تبصرہ کیا کہ “یقیناً یہ غیر قانونی ہے؟
دوسرے نے سوال کیا، “لیکن اس کی اجازت کیسے مل سکتی ہے؟
تیسرے صارف نے لکھا کہ کیا اس پر سخت تنقید نہیں کی جانی چاہیے؟
انگلینڈ کے سابق کرکٹر ایلکس ٹیڈور نے بھی اس واقعہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اور ویڈیو پر اپنے جواب میں اس کی مذمت کی۔
ابتدائی طور پر بیلی کو شاید یہ احساس نہیں ہوا کہ ان کا فون جیب سے گر گیا تھا۔ درحقیقت، گلوچسٹرشائر کے باؤلر نے یہ واقعہ سب سے پہلے نوٹ کیا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا موبائل فون کرکٹر کو واپس دے دیا گیا یا امپائر نے اسے ضبط کر لیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موبائل فون کے دوران بیٹنگ کے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 23 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
واضح رہے گروئن انجری کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسکواڈ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز گوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور سلمان ارشاد۔