اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا معروف سافٹ ویئر آج سے بند کرنے کا اعلان

آصف زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کریگا۔
 

پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت ایک اور مصیبت میں پھنس گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امن و استحکام صدر مملکت

پڑھیں:

بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی.

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس(اے پی سی ) بلانی چاہیے تھی. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ روز کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے.

متعلقہ مضامین

  • امریکہ اندھا دھند محصولات کے باعث دوسروں اور خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی سفیر
  • بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے: صدر آصف علی زرداری
  • دنیا کے عدم استحکام کا جواب خطے کے استحکام کے ساتھ دیں، چینی وزیر خزانہ
  • بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر
  • بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے .آصف زرداری
  • صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت صورتحال پر گفتگو
  • چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات
  • امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا، جے ڈی وینس