38 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنیوالے آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔
آصف آفریدی نے نہ صرف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کی بلکہ 92 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اب تک انگلینڈ کے بولر چارلس میریٹ کے نام تھا۔ چارلس میریٹ نے 1933 میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم آصف آفریدی نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے 38 سال اور 299 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ان کی شاندار بولنگ نے نہ صرف پاکستانی ٹیم کو میچ میں مضبوط پوزیشن دلائی بلکہ شائقینِ کرکٹ کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ میدان میں آصف آفریدی کی لائن اور لینتھ پر قابو، نپی تلی گیندبازی اور دباؤ کے لمحات میں اعتماد نے سب کو متاثر کیا۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آصف آفریدی کا یہ کارنامہ ثابت کرتا ہے کہ عمر محض ایک عدد ہے، اور اگر جذبہ برقرار ہو تو کامیابی کسی بھی مرحلے پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو:پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔
پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی لیکن تین میچز ہی کھیلے تھے اور پھر 2015 تک منظر سے غائب رہے۔