چیمپئینز ٹرافی:انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ،انتظامات مکمل، پارکنگ پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی کے سلسلہ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالہ سے ٹریفک انتظامات مکمل، پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ھونے دینگے،20فورک لفٹرز،4بریک ڈاؤنز ھونگی ہر وقت تیار ہیں، پارکنگ CBD ڈیفنس سے آنے والے شرکاء فردوس مارکیٹ سےسنٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لیکر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔پارکنگ گلبرگ کالج، فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے ،لبرٹی پارکنگ،ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ھوتے ھوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔سن فورٹ ھوٹل پارکنگ، مغل پورہ، گڑھی شاھو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ھوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے، کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا،تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ،فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ،شہری رانگ پارک ہرگز نہ کریں، مقرر کردہ پارکنگ سٹینڈز میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آج گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے یو سی 3 میں اسپرے کیا جائے گا۔ مہم کا افتتاح چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اسپرے مہم کا مقصد عوام کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ ان کو بنیادی سہولتیں ان کے گھر کی دہلیز تک میسر کی جائیں۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن کے عملے کو ہدایت کی کہ اسپرے کے عمل کو مکمل تسلسل اور ذمے داری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ کسی علاقے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹاؤن کے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم کو مربوط انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔ بالخصوص چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہر یو سی میں دو گاڑیاں روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر کی جا سکیں اور عوام کے جان و مال محفوظ رہے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور بلدیہ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔