لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔

پی سی بی نے بتایا کہ باقی لیگ میچوں اور پلے آف کے ٹکٹ ویب سائٹ یا ٹی سی ایس کی نامزد کردہ برانچز سے خریدے جا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شائقین صرف ملتان میں شیڈول 5 اور 10 مئی کو ہونے والے مقابلوں اور راولپنڈی میں پہلے سے طے شدہ کوالیفائر کا مکمل ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

جن لوگوں نے ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹ حاصل کیے تھے انہیں نامزد برانچز پر ہی واپس کرنا ہوں گے، اور مناسب وقت پر رقم کی واپسی کا اعلان کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، اور فائنل 25 مئی کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔
مزید پڑھیں:چین پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کو مستقل بنانے کیلئے متحرک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق پی سی بی میچز کے کے ٹکٹ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے

راولپنڈی: (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، تحریک انصاف نے چھ وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر کے نام فہرست میں شامل، فیصل ملک، علی زمان، عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے دو بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے ٹیسٹ میچ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان
  • پولیس پر حملے یا مزاحمت کی صورت میں سخت سزاؤں کا اعلان
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے
  • پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • کراچی کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلیے 30 دسمبر تک بند کرنے کا اعلان
  • لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کرلی
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر
  • تحریک تحفظ آئین کا 27 ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری